اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ کراچی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں کے لیے راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءتقسیم کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے لاک ڈاون سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے متاثرہ خاندانوں کے لیے …
پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں،کراچی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ کراچی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں کے لیے راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءتقسیم کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے لاک ڈاون سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ساحلی علاقوں میں راشن کے علاوہ مختلف علاقوں میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ماسک اور سینیٹائیزر بھی تقسیم کیے۔ پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن بھی مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے کم آمدنی والے خاندانوں اور اسلام آباد کے نواحی دیہات میں راشن تقسیم کیا گیا۔ موجودہ صورتحال میں پاک بحریہ انسانی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔








