کولا لمپور۔02اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشیا میں اپریل کے وسط تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادمیں اضافہ ہو گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میںعالمی ادارہ صحت کے مشن کے سربراینگ رو لو نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپریل کے وسط تک ملائیشیا میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد …
ملائشیا میں اپریل کے وسط تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گا، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
کولا لمپور۔02اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشیا میں اپریل کے وسط تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادمیں اضافہ ہو گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میںعالمی ادارہ صحت کے مشن کے سربراینگ رو لو نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپریل کے وسط تک ملائیشیا میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہری حکومت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کرتے تووائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ملائیشیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 102 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ 45 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔








