اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد تین لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے اب تک 41 ہزار 890، پنجاب سے دو لاکھ 34 ہزار 22، سندھ سے 50 ہزار 616، بلوچستان سے تین ہزار 13، وفاقی دارالحکومت سے پانچ ہزار 233، گلگت بلتستان …
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد تین لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد تین لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے اب تک 41 ہزار 890، پنجاب سے دو لاکھ 34 ہزار 22، سندھ سے 50 ہزار 616، بلوچستان سے تین ہزار 13، وفاقی دارالحکومت سے پانچ ہزار 233، گلگت بلتستان سے ایک ہزار 141 اور آزاد جموں و کشمیر سے تین ہزار 229 رضا کاروں نے رجسٹریشن کرا دی ہے جن کی مجموعی تعداد تین لاکھ 39 ہزار 144 بنتی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں تین لاکھ 30 ہزار 531 مرد، 8 ہزار 310 خواتین اور 301 دیگر شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا سے 41 ہزار 420 مرد، 423 خواتین اور 47 دیگر، پنجاب سے دو لاکھ 27 ہزار 691 مرد، چھ ہزار 128 خواتین اور 203 دیگر، سندھ سے 49 ہزار 156 مرد، 1414 خواتین اور 44 دیگر، بلوچستان سے دو ہزار 977 مرد اور 36 خواتین، وفاقی دارالحکومت سے پانچ ہزار 39 مرد، 190 خواتین اور چار دیگر، گلگت بلتستان سے 1125 مرد اور 16 خواتین جبکہ آزاد جموں و کشمیر سے 3123 مرد، 103 خواتین اور تین دیگر رضا کاروں نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے۔








