غریبوں اورکم اجرت والے طبقے کو کرونا وائرس کی عالمگیر وباءکے منفی اثرات سے بچاناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حماداظہر

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ غریبوں اورکم اجرت والے طبقے کو کرونا وائرس کی عالمگیر وباءکے منفی اثرات سے بچاناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کرونا وائرس کی عالمگیروباءسے نمٹنے کیلئے عالمی بنک کی امداد سے وباءسے نمٹنے کی تیاریوں اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں عالمی بنک کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنے کہاہے کہ غریبوں اورکم اجرت والے طبقے کو کرونا وائرس کی عالمگیر وباءکے منفی اثرات سے بچاناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کرونا وائرس کی عالمگیروباءسے نمٹنے کیلئے عالمی بنک کی امداد سے وباءسے نمٹنے کی تیاریوں اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں عالمی بنک کی جانب سے پاکستان کومزید200 ملین ڈالرکی معاونت کے معاہدے پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان اور عالمی بینک کے مابین 200 ملین ڈالر کی فنانسگ کے معاہدہ پردستخط کی تقریب اقتصادی امورڈویژن میں ہوئی۔وفاقی وزیرنے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی جانب سے فنانسگ ریلیف کی فراہمی پر شکریہ اداکیا اورکہاکہ اس امدادسے پاکستان میں کروناوائرس کی وباءسے نمٹنے کی تیاریوں اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کا بنیادی مرکز صحت ککا شعبہ ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ عالمی بنک کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کرونا وائرس کی روک تھام ، اس کی تشخیص اور علاج کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ فنڈزکو وبائی مرض کے دوران معاشی تحفظ اور تعلیمی فروغ کےلیے بھی استعمال میں لایا جائیگا۔ حماداظہرنے کہاکہ ہماری اولین ترجیح غریبوں اورکم اجرت والے طبقے کو وباءکے منفی اثرات سے بچانا ہے، منصوبے کا دائرہ ملک بھر میں ہوگا ، جس میں ملک کے تمام صوبوں اورعلاقوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت 4 ملین خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر نقد رقم اور خوراک پہنچائی جائیگی۔اس کے علاوہ آن لائن تدریسی وہنر کلاسز کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو وبائی مرض کے منفی اثرات سے بچایا جائےگا ۔پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے اس موقع پرکہاکہ عالمی بنک کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوںمیں پاکستان کے ساتھ اپنی معاونت کاسلسلہ جاری رکھے گا۔نہوں نے کہاکہ عالمی بنک پاکستان سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کی عالمگیروباءکے اثرات سے نمٹنے کیلئے معاونت فراہم کررہاہے، عالمی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کل پاکستان میں وباءسے نمٹنے کی کوششوں کوتقویت دینے کیلئے مزید200 ملین ڈالرگرانٹ کی منظوری دیدی ہے، گزشتہ ہفتہ بنک نے پاکستان کیلئے 40 ملین ڈالرکی گرانٹ کی منظوری دی تھی، اس فنڈزسے پاکستان کی وفاقی اورصوبائی حکومتیں وباءسے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوںپرطبی اشیائ، وینٹی لیٹرز اوردیگرآلات کی خریداری عمل میں لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی بنک پاکستان میں معاشرے کمزورطبقات کولاک ڈاون کے تناظرمیں ضروری اشیاءکی فراہمی اوروباءکے دنوں میں فاصلاتی تدریس کوبہتربنانے میں بھی مدد فراہم کررہاہے۔عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرنے مزید کہاکہ بنک پاکستان کے ساتھ معاونت کاسلسلہ جاری رکھے گا،انہوں نے پاکستان کے شہریوں کیلئے نیک تمناوں کااظہارکرتے ہوئے انہیں وباءکے دنوں میں تمام ترحفاظتی وتدارکی اقدامات پرعمل پیراہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں