اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شیرل سینڈ برگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شیرل سینڈ برگ کے فیس بک پر ایک پیغام کے جواب میں کہی ہے۔ …
وزیراعظم عمران خان کی چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شیرل سینڈ برگ کی کوششوں کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شیرل سینڈ برگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شیرل سینڈ برگ کے فیس بک پر ایک پیغام کے جواب میں کہی ہے۔ اس سے قبل چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شیرل سینڈ برگ نے وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ شراکت داری پر آپ کی شکرگزار ہوں، ہم پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد، معلومات کی بروقت اور درست فراہمی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم لاکھوں افراد کی زندگی میں بہتری کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے آپ بہترین کام کر رہی ہیں، آپ کی ٹیم کے نمایاں کام اور آپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے کورونا وباءکے دوران اقدامات سے متعلق موثر، درست اور بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت پاکستان نے حال ہی میں واٹس ایپ پر کورونا ہیلپ لائن قائم کی ہے، یہ نئی سروس مفت استعمال کی جا سکتی ہے جس سے پاکستان میں ہر شخص کو کورونا وائرس سے متعلق درست، قابل اعتبار اور تازہ ترین معلومات مرکزی ذرائع کے ذریعے مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ نے رواں سال ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی تھی جہاں وزیراعظم عمران خان پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔








