اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی جنگ عظیم دوم کے بعد دنیا میں بڑا واقعہ رونما ہوا ہے، کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے کوئی گھر محفوظ نہیں ہے۔اس لیے اس وبا کے خلاف متحد ہوکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔اس مشکل وقت میں بحثیت انسان …
پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے حوالہ سے تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا نجی ٹی وی کوانٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی جنگ عظیم دوم کے بعد دنیا میں بڑا واقعہ رونما ہوا ہے، کورونا وائرس جیسی عالمی وبا سے کوئی گھر محفوظ نہیں ہے۔اس لیے اس وبا کے خلاف متحد ہوکر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔اس مشکل وقت میں بحثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی اورجہاں پر بھی کوتاہی نظر آئے گی کمیٹی ایکشن لے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت تجاویز دے گی۔معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی، اسد قیصرنے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈی جی این ڈی ایم اےکو6 اپریل کو ہونے والی پارلیمانی کمیٹی میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دینے کے لیے بلایا ہے۔حکومت اور اپوزیشن چلتی رہے گی، موجودہ حالات غیر معمولی ہیں۔کورونا وائرس جیسی عالمی وباءسے کوئی گھر محفوظ نہیں ہے۔دنیا بدل رہی ہے جنگ عظیم دوم کے بعد دنیا میں بڑا واقعہ رونما ہو ا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے۔اس وقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے۔ریلیف فنڈ کی نگرانی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ داری دینے کے حوالے سے اپوزیشن کی تجویز بہت اچھی ہے ہم نے اس پر کام شروع کیا ہوا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئیگی کمیٹی ایکشن لے گی اور حکومت کو تجاویز دیں گے۔ حدیث پاک ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہو سکتا جو خود پیٹ بھر کے سو جائے اور اس کا پڑوسی بھوکا سوئے اس لئے اس مشکل وقت میں بحثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔








