اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ،عوام سے تلقین کرتی ہوں کہ کورونا ریلیف فورس میں شامل ہو کر مستحق لوگوں کی نشاندہی کریں۔ٹو یٹر پر جاری پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت پوری محنت کر رہی ہے اور ہماری پالیسیز عوام کے لئے آسانیاں فراہم کرنے …
مستحق طبقات کے لئے وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کا انعقاد کردیا ہے، زرتاج گل وزیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ،عوام سے تلقین کرتی ہوں کہ کورونا ریلیف فورس میں شامل ہو کر مستحق لوگوں کی نشاندہی کریں۔ٹو یٹر پر جاری پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت پوری محنت کر رہی ہے اور ہماری پالیسیز عوام کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحق طبقات کے لئے وزیراعظم نے ریلیف پیکج کا انعقاد کردیا ہے اور میں عوام سے تلقین کرتی ہوں کہ کورونا ریلیف فورس میں شامل ہو کر مستحق لوگوں کی نشاندہی کریں۔








