لاہور۔3 اپریل(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں فلاحی اداروں کی جانب سے کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوراشن کی تقسیم شروع کر نے اور ریلیف پیکج کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میں چیئرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹرامجدثاقب، ڈاکٹرحسین جعفری اورنجی فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف اقدامات کاجائزہ …
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت ریلیف پیکیج بارے اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔3 اپریل(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں فلاحی اداروں کی جانب سے کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوراشن کی تقسیم شروع کر نے اور ریلیف پیکج کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میں چیئرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹرامجدثاقب، ڈاکٹرحسین جعفری اورنجی فلاحی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف اقدامات کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران اخوت فاونڈیشن اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے نمائندگان نے متاثرہ خاندانوں کے ڈیٹاکومحفوظ بنانے کیلئے ایپلیکیشنز پربریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ان اپلیکیشنز کوبنانے کابنیادی مقصدکوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال میں مستحق خاندانوں میں جلدراشن تقسیم کرناہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے بھی بے سہاراخاندانوں کی خدمت کررہے ہیں۔ پریشان صورتحال میں خدمت انسانیت بہت بڑاصدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں دکھی انسانیت کی خدمت میں حکومت کی مددکرنے پرفلاحی اداروں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔لاہورمیں متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کویقینی بنانے کیلئے ایک کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔








