ملک کے دیگر صوبوں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طالب علموں کو سکریننگ کے بعد واپس لایا جائے گا،حافظ حفیظ الرحمن

گلگت ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کورونا وائرس سے بچاو¿ اور روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کو، جو ملک کے دیگر صوبوں میں زیر تعلیم ہیں ہاسٹلز اور ہوٹلوں کے بند ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی …

گلگت ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کورونا وائرس سے بچاو¿ اور روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کو، جو ملک کے دیگر صوبوں میں زیر تعلیم ہیں ہاسٹلز اور ہوٹلوں کے بند ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی بات ہوئی ہے کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کو دیگر صوبوں میں مشکلات درپیش ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام صوبے سکریننگ کے بعد طالب علموں کو گلگت بلتستان آنے دیں۔ حکومت گلگت بلتستان ایک ہفتے کا وقت متعین کرے گی جس میں ملک کے دیگر صوبوں کے محکمہ داخلہ کے ذریعے گلگت بلتستان آنے والے طالب علموں کی تفصیلات حکومت گلگت بلتستان کو فراہم کی جائیں گی اور حکومت گلگت بلتستان بھی صوبے میں آنے والے تمام طالب علموں کے سکریننگ کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان دیگر صوبوں کے محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے اور اپنے ایک آفیسر کو فوکل پرسن کے طور پر تقرر کرے جو صرف اس عمل کی نگرانی کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی علاقے میں گندم کا بحران نہیں ہے۔ گندم کی ترسیل کے حوالے سے نیٹکو کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی ہے کہ نیٹکو کے سٹاف کے مسائل اور نیٹکو کو منافع بخش ادارہ بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سرکولیشن کے ذریعے بورڈ ممبران سے باقاعدہ منظوری لی جائے اور ان فیصلوں پر جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا موجودہ صورتحال میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں کہ تعمیر و ترقی کا سفر متاثر نہ ہو۔ کورونا وائرس سے بچاو¿ اور روک تھام کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار قابل تحسین رہاہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس وباءسے بچنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مستحقین کو راشن پہنچانے کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں