ہری پور۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے ہری پور کے دورہ کے دوران آٹے کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو معیاری آٹے کی فی الفور فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے انہیں وبائی صورتحال سے پیدا ہونے والے حالات اور …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو معیاری آٹے کی فی الفور فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے

مزید خبریں
ہری پور۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے ہری پور کے دورہ کے دوران آٹے کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو معیاری آٹے کی فی الفور فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے انہیں وبائی صورتحال سے پیدا ہونے والے حالات اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء اور اس کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال اور عوامی مفاد میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں سستے آٹے کی عوامی شکایات کے حوالہ سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور احکامات جاری کئے کہ ضلع کے تمام علاقہ جات میں سرکاری ریٹ پر معیاری آٹے کے 18 ہزار تھیلوں کی فی الفور فراہمی یقینی بنا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔








