چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لارجانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمان کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کو خط ارسال کیا ہے جو کرونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔ خط میں چئیرمن …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمان کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کو خط ارسال کیا ہے جو کرونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں ہیں۔ خط میں چئیرمن سینیٹ نے کہا کہ ایران کے عوام کرو نا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستانی قوم ایران کے بھائیوں کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی ہے۔ چئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس وبا کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے ۔ پاکستان کی حکومت ، عوام اور پارلیمان کی جانب سے ڈاکٹر علی لاریجانی اور ایران کی عوام کے لئے دعا گو ہیں۔

مزید خبریں