کرونا کا پھیلاؤ کم کرنے/مکمل طور پر روکنے کیلئے اگرچہ بندشیں ضروری ہیں تاہم اہتمام لازم ہے کہ ان بندشوں کے باعث لوگ فاقوں مریں نہ ہی معیشت کا شیرازہ بکھرے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرونا کا پھیلاؤ کم کرنے/مکمل طور پر روکنے کیلئے اگرچہ بندشیں ضروری ہیں تاہم اہتمام لازم کہ ان بندشوں کے باعث لوگ فاقوں مریں نہ ہی معیشت کا شیرازہ بکھرے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ برصغیر میں بلند شرحِ افلاس کے ساتھ ہمیں بندشوں میں حدددرجہ توازن درکار ہے۔ کرونا کا پھیلاؤ کم کرنے/مکمل طور پر …

اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرونا کا پھیلاؤ کم کرنے/مکمل طور پر روکنے کیلئے اگرچہ بندشیں ضروری ہیں تاہم اہتمام لازم کہ ان بندشوں کے باعث لوگ فاقوں مریں نہ ہی معیشت کا شیرازہ بکھرے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ برصغیر میں بلند شرحِ افلاس کے ساتھ ہمیں بندشوں میں حدددرجہ توازن درکار ہے۔ کرونا کا پھیلاؤ کم کرنے/مکمل طور پر روکنے کیلئے اگرچہ بندشیں ضروری ہیں تاہم اہتمام لازم کہ ان بندشوں کے باعث لوگ فاقوں مریں نہ ہی معیشت کا شیرازہ بکھرے۔انہوں نے کہاکہ فی الحقیقت ہم ایک تنی ہوئی رسی پر گامزن ہیں ہم تعلیمی اداروں، خرید و فروخت کے بڑے مراکز، شادی ہالز، اور ریستورانوں سمیت ایسے تمام مقامات بند کر چکے ہیں جہاں افراد کے جمع ہونے کا احتمال ہو۔ تاہم ان بندشوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کیلئے پہلے زرعی شعبہ کھلا رکھا گیا اور اب ہم تعمیرات کے شعبے کو کھول رہے ہیں۔

مزید خبریں