اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت انسداد و منشیات شہریار خان نے ملک کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز کے نمائندہ وفد سے کوہاٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تبلیغی جماعت سے اظہار یکجہتی اور ان کی اسلام کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مولانا طارق جمیل سے بھی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ملک میں کسی کو فرقہ …
وزیر مملکت انسداد و منشیات شہریار خان کی ملک کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز کے نمائندہ وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیر مملکت انسداد و منشیات شہریار خان نے ملک کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز کے نمائندہ وفد سے کوہاٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تبلیغی جماعت سے اظہار یکجہتی اور ان کی اسلام کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مولانا طارق جمیل سے بھی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ملک میں کسی کو فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی اجازت نہیں دیںگے۔ تبلیغ کی تحریک نے مسلمانوں کو تقسیم سے بچا کر متحد کیا ہے۔ ملاقات میں کوہاٹ تبلیغی مرکز کوہاٹ کے خصوصی نمائندگان اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر تبلیغی جماعت کے تمام تحفظات سنے گئے اور وزیر مملکت نے انہیں فوری حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر شہریار آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شر پھیلانے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔








