اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ رجسٹریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر سے5 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ نوجوان ٹائیگرز فورس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے قیام پر عوام الناس کی طرف سے آنے والا ردعمل مثالی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کورونا ریلیف …
رجسٹریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر سے 5 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ نوجوان ٹائیگرز فورس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں, عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ رجسٹریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر سے5 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ نوجوان ٹائیگرز فورس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے قیام پر عوام الناس کی طرف سے آنے والا ردعمل مثالی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی طرف سے شمولیت کیلئے جس جذبے کا اظہار کیا گیا اس پر میں ملک بھر کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ملک بھر کے نوجوانوں نے وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کی کال پر جس طرح لبیک کہا وہ قابلِ تحسین ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات اور کاوشوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں. ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے جذبے کو سراہتا ہوں جو مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ہراول دستہ بننے کیلئے تیار ہیں۔اس کڑے وقت میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے،وطن عزیز کو نوجوانوں کے اسی جذبے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان رجسٹریشن کیلئے صرف اور صرف پاکستان سیٹزن پورٹل سے رجوع کریں ۔








