اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ٹیلی فون پر صحت یاب ہونے والے مریض سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مریض کی صحت یابی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، دعا ہے کہ اللہ تمام …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض سے ٹیلیفون پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04اپریل(اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ٹیلی فون پر صحت یاب ہونے والے مریض سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مریض کی صحت یابی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، دعا ہے کہ اللہ تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ لیاقت حسین تفتان سے آیا تھا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد میرپور ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ دوبار ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔








