وزیراعظم عمران خان ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم قرنطینہ سنٹر پہنچ گئے

لاہور ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان قرنطینہ سنٹر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم کردہ کورونا قرنطینہ سنٹر کے دورہ کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو قرنطینہ سنٹر بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے قرنطینہ سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو …

لاہور ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان قرنطینہ سنٹر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم کردہ کورونا قرنطینہ سنٹر کے دورہ کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو قرنطینہ سنٹر بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے قرنطینہ سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم قرنطینہ میں ایک ہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم نے قرنطینہ سنٹر پر تعینات ڈاکٹرز اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی خدمات پر فخر ہے۔

مزید خبریں