اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے حکومت افغانستان کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو ان کی خواہش پر واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں طورخم اور چمن کی سرحدی گزرگاہوں کو 6 اپریل سے 9 اپریل 2020ء تک افغان شہریوں کی سہولت کیلئے …
پاکستان کا افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو ان کی خواہش پر واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے حکومت افغانستان کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو ان کی خواہش پر واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں طورخم اور چمن کی سرحدی گزرگاہوں کو 6 اپریل سے 9 اپریل 2020ء تک افغان شہریوں کی سہولت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت سے اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے پیش نظر اور بالخصوص عالمی عالمی وبائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا پابند ہے۔








