اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو رہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کلینیکل ٹرائل جناح ہسپتال لاہور، انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دو منظور کردہ ڈیزائن اس …
پاکستان میں وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو رہے ہیں، فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو رہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کلینیکل ٹرائل جناح ہسپتال لاہور، انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دو منظور کردہ ڈیزائن اس فائنل مرحلہ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل انجینئرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیشرفت ہے۔








