اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس بحران کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں میں وزیر اعظم کی دانشمندانہ پالیسیوں کی تعریف کرنے کی ہمت نہیں ہے، …
وزیر اعظم نے کورونا وائرس بحران میں غریب خاندانوں کے لئے بہترین قدامات کئے، شہریار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس بحران کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں میں وزیر اعظم کی دانشمندانہ پالیسیوں کی تعریف کرنے کی ہمت نہیں ہے، حکومت نے عام لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹائیگر ریلیف فورس تشکیل دی ہے جس کے ذریعے غریب خاندانوں تک بلاتعطل اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی وائرس سے متاثرہ افراد کے غلط اعداد و شمار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو قوم کو صحیح اعداداوشمار کے بارے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ لوگ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ٹیسٹنگ کی گنجائش بہت کم تھی جسے حکومت تیزی سے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت اور وائرس کی روک تھام ہی مہلک وباء پر قابو پانے والا واحد ہتھیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے صنعت کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، صنعتیں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹیسٹنگ کی سہولیات کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔








