نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قومی یکجہتی کا مظہر ہے، حکومت اور ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں’ ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قومی یکجہتی کا مظہر ہے، حکومت اور ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ قوم کی جو ضروریات ہیں انہیں پورا کریں، …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قومی یکجہتی کا مظہر ہے، حکومت اور ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ قوم کی جو ضروریات ہیں انہیں پورا کریں، طبی عملہ کی بھی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، عوام تخمینوں پر توجہ نہ دیں، حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سینیٹائزر کی ایک بڑی تعداد اعلیٰ کوالٹی کی نہیں ہے، اس میں کم از کم 70 فیصد الکوحل ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں 22 سیمپل اٹھائے گئے جس میں 70 فیصد سے کم الکوحل تھا، یہ ان کے بنانے والوں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشاہدہ میں آیا ہے کہ طبی عملہ کیلئے ذاتی تحفظ کی چیزوں کا استعمال مناسب طریقہ سے نہیں کیا جا رہا، اگر یہ مہیا کر بھی دیئے جائیں اور ان کا استعمال اگر نہیں ہو گا تو وہ فائدہ مند نہیں ہے، جو حکومتی ہدایات ہیں ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس میں اس حوالہ سے ذاتی حفاظت کے سامان کے استعمال کرنے پر مختلف چینلز کے ذریعے بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام تخمینوں پر توجہ نہ دیں بلکہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ کی جو ضروریات ہیں انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تخمینے اپنی جگہ، ہم نے اپنی تیاری اس طرح کرنی ہے کہ ہم اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹائزر کو مانیٹر کرنے اور ان کی کوالٹی چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر مختلف قسم کی آراء دی جاتی ہیں ضروری نہیں کہ وہ مستند ہوں۔

مزید خبریں