اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سیکٹرز میں معمول کے پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے اور کسی سیکٹر میں گیس کے پریشر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گیس کی فراہمی میں رکاوٹ کے حوالے سے …
وفاقی دارالحکومت کے تمام سیکٹرز میں معمول کے پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان سوئی نادرن گیس
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سیکٹرز میں معمول کے پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے اور کسی سیکٹر میں گیس کے پریشر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گیس کی فراہمی میں رکاوٹ کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے باقاعدہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا عملہ شکایات کے ازالہ کے لئے دن رات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باوجود کمپنی کا عملہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔









