اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کواپنے ایک ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ راشن فراہمی کے پہلے فیز میں 150000خاندان مستفید ہوںگے۔ وزیراعلیٰ کا یہ بھی بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیرات …
بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جام کمال خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کواپنے ایک ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ راشن فراہمی کے پہلے فیز میں 150000خاندان مستفید ہوںگے۔ وزیراعلیٰ کا یہ بھی بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیرات اور دیگر شعبوں کے لئے سروسز اور دیگر صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر پروگراموں کے ذریعے مستحقین کی مالی مدد کا آغاز بھی جلد ہو گا۔








