وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کے مطابق رپورٹ عام کی، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کے مطابق اس حکومت کی جانب سے دی گئی 3 ارب روپے سبسڈی کی رپورٹ دیدی ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا لوگ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور میں شوگر مافیا کو 22 ارب …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کے مطابق اس حکومت کی جانب سے دی گئی 3 ارب روپے سبسڈی کی رپورٹ دیدی ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا لوگ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور میں شوگر مافیا کو 22 ارب روپے کی دی گئی رقم کے بارے میں پوچھیں گے؟ انہوں نے طبی آلات کی فراہمی پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے بھائیوں کی جانب سے طبی عملے کے لیے طبی آلات کی دوسری کھیپ بھجوانے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں.انہوں نے اس مدد کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لینے پر متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں تعینات سفیر حماد الزابی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں