اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مائیکرو کریڈٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے،تعلیم ایسا شعبہ ہے جو ہر ملک اور معاشرے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فرسٹ ویمن بینک …
حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مائیکرو کریڈٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے،ت،وزارت انسانی حقوق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مائیکرو کریڈٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے،تعلیم ایسا شعبہ ہے جو ہر ملک اور معاشرے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فرسٹ ویمن بینک خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے مائیکرو کریڈٹ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو خاندان اور معاشرے میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں صحت ، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم کا شعبہ ہی خواتین کو بااختیار بناسکتا ہے۔








