حکومت غریب خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہر کسی کو انفرادی طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت لاک ڈائون کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد غریب خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہر کسی کو انفرادی طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت لاک ڈائون کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد غریب خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی سے ڈرنا چاہیے کیونکہ کورونا وائرس قدرتی آفت کی طرح ہے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو بھی موجودہ صورتحال میں اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر کے تمام اسٹورز پر مناسب قیمت پر سینی ٹائزرز اور ماسک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس عملے کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو حفاظتی کٹس اور دیگر سامان مہیا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی بحالی وقت کی ضرورت تھی، اس سے وابستہ دوسری صنعتیں بھی جلد آپریشنل ہو جائیں گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

مزید خبریں