اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنا جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کر سکتا' دنیا کورونا کیخلاف جنگ میں مصروف ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کے ذریعے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کر …
بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنا جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کر سکتا’ ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنا جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کر سکتا’ دنیا کورونا کیخلاف جنگ میں مصروف ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کے ذریعے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کر رہا ہے’ بی جے پی حکومت کا یہ اقدام اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کے ذریعے آبادی کے تناسب میں تبدیلی بھارتی اقدام کی مذمّت کی تھی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کے اس اقدام کا مقصد کشمیری عوام کے حقوق کو مزید سلب کرنا ہے۔ بھارت ایسے وقت میں ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کر رہا ہے جبکہ دنیا کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ،بھارت کا یہ اقدام اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینا جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کر سکتا۔بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قانونی حیثیت نہیں مل سکتی۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی تسلیم شدہ متنازع علاقے ہے اور اس مسئلے کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کے تحت جمہوری اور آزادانہ استصواب رائے سے ہی ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا طاقت کا وحشیانہ استعمال کا عمل مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا جواز نہیں ہو سکتا۔ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندو توا نظریات کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔








