کوہاٹ میں دو سینیٹائزیشن واک تھرو گیٹس نصب کیے، مزید 3 گیٹ لگائے جائیں گے وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات سرحدی امور شہریارخان آفریدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات سرحدی امور شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے آج کوہاٹ میں دو سینیٹائزیشن واک تھرو گیٹس نصب کیے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں 3 مزید گیٹ لگائے جائیں گے۔ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات سرحدی امور شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے آج کوہاٹ میں دو سینیٹائزیشن واک تھرو گیٹس نصب کیے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں 3 مزید گیٹ لگائے جائیں گے۔ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہوں۔ اپنے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کریںگے۔