سنگاپور۔ 6 اپریل (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میںخام تیل کے نرخوں میں 4فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کے پیداوار میں کمی بارے اجلاس کا موخر ہونا ہے۔سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ پیر کو 5.7 فیصد گر کر 26.72 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 4.3 فیصد کمی کے ساتھ 32.64 ڈالر فی بیرل طے پائے۔یاد رہے کہ …
ایشین آئل مارکیٹ میںخام تیل کے نرخوں میں4 فیصد کمی
سنگاپور۔ 6 اپریل (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میںخام تیل کے نرخوں میں 4فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کے پیداوار میں کمی بارے اجلاس کا موخر ہونا ہے۔سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ پیر کو 5.7 فیصد گر کر 26.72 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 4.3 فیصد کمی کے ساتھ 32.64 ڈالر فی بیرل طے پائے۔یاد رہے کہ اوپیک پلس ملکوں کا تیل کی پیداوار میں کمی بارے اجلاس پیر کو ہونا تھا جسے رواں ہفتے جمعرات تک موخر کیا گیا ہے۔









