پاک فضائیہ کا سی۔ 130 طیارہ طبی اور امدادی سامان لے کرکوئٹہ پہنچ گیا 11 ہزار پاؤنڈ سامان میں این۔ 95 ماسک، حفاظتی لباس، دستانے، ٹیسٹنگ کٹس، ادویات شامل ہیں، ترجمان پاک فضائیہ

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کے عوام کیلئے طبی اور امدادی سامان لے کر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نمبر 6 سکواڈرن کا سی ۔130 طیارہ پیر کو امدادی مشن کیلئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا۔ طیارے میں تقریباً 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کے عوام کیلئے طبی اور امدادی سامان لے کر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نمبر 6 سکواڈرن کا سی ۔130 طیارہ پیر کو امدادی مشن کیلئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا۔ طیارے میں تقریباً 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچا جس میں این۔ 95 ماسک، حفاظتی لباس، دستانے، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔