اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں سے زائد ٹکٹ چارج کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات زلفی بخاری نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کی جانب سے ان کے نام لکھے گئے خط کے جواب میں کہی۔ ناز شاہ نے کہا تھا کہ برطانوی …
پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں سے زائد ٹکٹ چارج کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، زلفی بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں سے زائد ٹکٹ چارج کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات زلفی بخاری نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کی جانب سے ان کے نام لکھے گئے خط کے جواب میں کہی۔ ناز شاہ نے کہا تھا کہ برطانوی شہری جو پاکستان سے واپس آنا چاہ رہے ہیں ان سے ٹکٹس کی مد میں زیادہ چارجز وصولی کے ساتھ سیٹس بھی کینسل کی جارہی ہیں۔ اس معاملہ پر زلفی بخاری نے کہا کہ لندن کیلئے یکطرفہ کرایہ 685 سے 765 پائونڈ ہے، اگر کوئی ایجنٹ اس حوالے سے زیادہ وصول کر رہا ہے تو اس کی رپورٹ کی جائے جس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی استحصال کو میرے دفتر یا پی آئی اے رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔








