متعلقہ حکام طلباء کی سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ طلباء بلاتعطل اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا وائرس کے تناظر میں بینڈ وڈتھ سے متعلق امور پر اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء کی سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ طلباء بلاتعطل اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ یہ بات انہوں نے پیرکو ایوان صدر میں کورونا وائرس کے تناظر میں بینڈ وڈتھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے حوالہ سے ایک اجلاس کی …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء کی سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ طلباء بلاتعطل اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ یہ بات انہوں نے پیرکو ایوان صدر میں کورونا وائرس کے تناظر میں بینڈ وڈتھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت کو موجودہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر دباؤ کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین خصوصاً طلباء کو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی کیونکہ وبائی مرض کورونا کی وجہ سے لوگوں نے گھر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا ہے اور طلباء آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کی سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ طلباء بلاتعطل اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے ان علاقوں میں انٹرنیٹ کی کوریج کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی جہاں فی الحال انٹرنیٹ سہولیات کا فقدان ہے۔ اجلاس میں فاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل پاکستان، تانیہ ایدریس، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات، شعیب صدیقی، چیئرمین پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی، میجر جنرل (ر) امیر عظیم، اور وزارت برائے خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری احمد مجتبیٰ میمن نے شرکت کی۔