راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں منگل کو بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں منگل کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں منگل کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک/مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ دیر، سوات، کوہاٹ، پشاور، صوابی، کرم، پاراچنار، مردان، مانسہرہ اور ابیٹ آ باد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرنوالہ، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، پاک پٹن، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، ملتان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم سیالکوٹ (سٹی 25، ایئر پورٹ 04)، گوجرانوالہ 10، نارووال 09، مری 05، گجرات02، اٹک 01، دیر ( زیریں 08، بالائی 01)، پاراچنار 07، سیدو شریف 03 اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، حیدرآباد، چھور اور شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں