وزیر مملکت مرزا شہزاد اکبر کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، پولیس اہلکاروں اور افسران کے لئے 388 میڈی کیٹڈ کٹس آئی جی اسلام آباد کے حوالے کیں

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت مرزا شہزاد اکبر نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے لئے 388 میڈی کیٹڈ کٹس آئی جی اسلام آباد کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ہلال احمرکے چئیرمین ابرارالحق، تاجر رہنما اور پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ مرزا شہزاد علی اکبر نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت مرزا شہزاد اکبر نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے لئے 388 میڈی کیٹڈ کٹس آئی جی اسلام آباد کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ہلال احمرکے چئیرمین ابرارالحق، تاجر رہنما اور پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ مرزا شہزاد علی اکبر نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے انتظامات قابل تحسین ہیں، اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرزآنے کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات احسن اقدام ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے تاجر کمیونٹی نے بھی موثر کردار ادا کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ افسران و جوانوں کا مکمل خیال رکھا ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے کسی جوان میں کورونا کی شکایت نہیں، پولیس جوان تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون دینے میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

مزید خبریں