حکومت عوام کے تعاون کی بدولت کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرے گی،وزیر مملکت شبیر علی قریشی

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے تعاون کی بدولت کورونا وائرس کو شکت سے دوچار کرے گی۔ یہ بات انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو وائرس سے بچانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور وہ سارے اقدامات کئے گئے ہیں جو …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے تعاون کی بدولت کورونا وائرس کو شکت سے دوچار کرے گی۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو وائرس سے بچانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور وہ سارے اقدامات کئے گئے ہیں جو کہ وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کی مشترکہ کوششوں کے بغیر اس مشکل صورتحال پر قابو پانا نا ممکن تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب ہم اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔