ملک میں 5 لاکھ این۔95 ماسک آ چکے ہیں، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے بعد جس طرح ان سے ڈیل کیا گیا میں بطور ڈاکٹر اور وفاقی وزیر صحت اس کی مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بریفنگ

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں 5 لاکھ این۔95 ماسک آ چکے ہیں، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے بعد جس طرح ان سے ڈیل کیا گیا میں بطور ڈاکٹر اور وفاقی وزیر صحت اس کی مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں 5 لاکھ این۔95 ماسک آ چکے ہیں، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے بعد جس طرح ان سے ڈیل کیا گیا میں بطور ڈاکٹر اور وفاقی وزیر صحت اس کی مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے احتجاج پر جس طرح ڈاکٹرز سے ڈیل کیا گیا میں بطور ایک ڈاکٹر اور وفاقی وزیر صحت اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں، یہ ہماری کورونا کے خلاف کاوشوں میں ہراول دستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آپ حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یقیں دلاتا ہوں کہ انہیں تمام حفاظتی سامان جلد مہیا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھروں میں آئسولیشن میں رہنے والے افراد سرجیکل ماسک کا استعمال کر سکتے ہیں اور پاکستان میں 5 لاکھ این۔95 ماسک آ چکے ہیں مزید ماسک کی ضرورت ہے۔