لاہور۔6 اپریل(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار برڈووڈ روڈپر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام کورونا ٹیسٹ کے لئے پنجاب کی سب سے بڑی بی ایس ایل لیول تھری پرکورونا ٹیسٹ کیلئے قائم کردہ سنٹرل پی سی آر لیب پہنچ گئےـ وزیر اعلی نے ایس او پی کے مطابق پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ (PPE) پہن کر لیب کا دورہ کیااور کورونا ٹیسٹ کے مختلف مراحل …
وزیر اعلی عثمان بزدار کا پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ پہن کر پنجاب کی سب سے بڑی بی ایس ایل لیول تھری لیب کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔6 اپریل(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار برڈووڈ روڈپر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام کورونا ٹیسٹ کے لئے پنجاب کی سب سے بڑی بی ایس ایل لیول تھری پرکورونا ٹیسٹ کیلئے قائم کردہ سنٹرل پی سی آر لیب پہنچ گئےـ وزیر اعلی نے ایس او پی کے مطابق پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ (PPE) پہن کر لیب کا دورہ کیااور کورونا ٹیسٹ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیاـانہوں نے لیب میں کام کرنے والے عملے سے ٹیسٹ کے طریقہ کار کے متعلق معلومات حاصل کیں اوران کے فرائض منصبی کے بارے میں دریافت کیاـوزیر اعلی نے سنٹرل پی سی آرلیب ایکسٹریکشن روم ،بائیو سیفٹی کیبنٹ اور آرٹی امپلیفکیشن کا بھی جائزہ لیاـ وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے بتایاکہ ایکسٹریکشن روم میں بائیو سیفٹی کیبنٹ میں کورونا ٹیسٹ سیمپل کو ٹریٹ کیا جاتا ہےـبائیو سیفٹی کیبنٹ میںٹیسٹ کرنے والے عملے کو محفوظ بنانے کا اہتمام ہے ـ بی ایس ایل لیول تھری لیب میں ہوا کے منفی دباؤ کے ذریعے ماحول کو صاف رکھا جاتا ہے ـ سنٹرل پی سی آرلیب میں دن رات مائیکرواور مالیکیولر بیالوجسٹ کام کررہے ہیںـ مختلف مقامات سے کورونا ٹیسٹ سیمپل کو کولڈ چین ٹرانسپورٹ کے ذریعے لیب تک پہنچایا جاتا ہے ـلیب میں 6 سے 7 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آن لائن متعلقہ ہسپتال کو بھیج دیا جاتا ہے ـسنٹرل پی سی آر لیب میں 3000 سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ـاستعداد کار بڑھنے کے بعد سنٹرل پی سی آرلیب میں روزانہ 2000 ٹیسٹ ہوں گےـپنجاب میں اب روزانہ مجموعی طور پر 3100سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیںـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور لیب سٹاف کی خدمات کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام بی ایس ایل لیول تھری لیب کا قیام خوش آئند ہے ـصوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، فیاض الحسن چوہان ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام بھی لیب کے باہر موجود تھےـ








