اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کویڈ۔19کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے، ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد3864 تک پہنچ گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، اب تک 54 اموات ہوچکی ہیں،28 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے 7 اپریل صبح 8 بجکر 10 منٹ تک …
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز، مصدقہ کیسز کی تعداد3864 تک پہنچ گئی، 54 اموات ،28 کی حالت تشویشناک، 462 ہسپتالوں میں7295 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم ، 429 متاثرہ افراد صحت یاب ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپوررٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کویڈ۔19کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے، ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد3864 تک پہنچ گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، اب تک 54 اموات ہوچکی ہیں،28 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے 7 اپریل صبح 8 بجکر 10 منٹ تک کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 3864 ہوچکی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 مصدقہ کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد18، بلوچستان میں202، گلگت بلتستان میں211، اسلام آباد میں 83، کے پی کے میں 500، پنجاب میں1918، سندھ میں 932 ہے، 59 فیصد کرونا وائرس کا پھیلائومختلف ممالک جبکہ 41 فیصد مقامی ہے۔ اب تک صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد429، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 اموات سمیت اب تک 54 اموات ہو چکیں ہیں جن میں 17 سندھ، 15 پنجاب، 17خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک اور گلگت بلتستان میں 3 اموات شامل ہیں۔ اب تک 39183 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3088 ٹیسٹ شامل ہیں۔ 462 ہسپتالوں میں متاثرین کے لیے7295 بیڈزپر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں، اس وقت تک 1311 کورونا وائرس متاثرین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 28 کی حالت تشویشناک ہے۔ 328 قرنطینہ مراکز اور 16737 گھروں میں سہولیات فراہم کیں گئیں ہیں۔








