اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کے دوران کہی۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ …
وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ کے دوران کہی۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے ایمرجینسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم، مل کر اس وبا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے یہ پوری قوم کیلئے کڑے امتحان کا وقت ہے۔ انشاء اللہ ہم جذبہ ایمانی کے ساتھ اس وبائی عفریت کو شکست دیں گے۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیل میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران اور عملے کو شاباش دی۔








