حکومت آزاد کشمیر کا 10 اپریل کو یوم استغفار منانے کا اعلان عوام سے اپیل ہے وہ کورونا وائرس سے بچائو اور رب کی رضا کے لئے جمعہ کو یوم استغفار کے طور پر منائیں ،راجہ فاروق حیدر خان

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) حکومت آزاد کشمیر نے 10 اپریل کو یوم استغفار منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو اور رب کی رضا کے لئے جمعہ کو یوم استغفار کے طور پر منائیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں اب تک 18 افراد کے …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) حکومت آزاد کشمیر نے 10 اپریل کو یوم استغفار منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو اور رب کی رضا کے لئے جمعہ کو یوم استغفار کے طور پر منائیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں اب تک 18 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور پورے آزاد کشمیر میں 13 اپریل تک لاک ڈائون ہے۔گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر کی اپیل پر ریاست بھر میں نفلی روزہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔