کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان جمعرات شروع ہو جائے گی،ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس صوبوں کو فراہم کردی ہیں، 9وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ میڈیا بریفنگ

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے،ادائگی جمعرات شروع ہو جائے گی،40 ارب روپے کی لاگت سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، ملک بھر کے 153ہسپتالوں طبی سامان کی فراہمی 9 …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے،ادائگی جمعرات شروع ہو جائے گی،40 ارب روپے کی لاگت سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، ملک بھر کے 153ہسپتالوں طبی سامان کی فراہمی 9 اپریل سے شروع کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بھرمیں وفاقی حکومت معاونت کیلئے کام شروع کررہی ہے، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا سے متاثرہوئے، کفالت پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کرینگے، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں کو معاونت شروع کردیں گے، فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، رقم کی تقسیم کے لیے 9 ہزار 927 پوائنٹس بنائیں جائیں گے، کفالت پروگرام کے تحت جمعرات سے چیک تقسیم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ اسدعمر نے کہاکہ ہماری ترجیح ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی حفاظت ہے، ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس صوبوں کو فراہم کردی ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ 9 اپریل سے براہ راست ہسپتالوں کو حفاظتی سامان پہنچایا جائے گا، جن ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکم ہیں، انہیں مزیدوینٹی لیٹرز فراہم کریں گے، جن ہسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرزہیں، ان کوترجیحی بنیادوں پر وینٹی لیٹر فراہم کرینگے، پنجاب کے75 اور سندھ کے 42 ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے، اسلام آباد کے7، خیبر پختونخوا کے 21 اسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے4 ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپریل کے آخر میں 25 ہزار یومیہ ٹیسٹ کی کوشش کریں گے، اس وقت یومیہ تین ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جن ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکم ہیں انہیں مزید وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہماری ترجیح ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 9 اپریل سے براہ راست اسپتالوں کوحفاظتی سامان پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 اپریل سے احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی بھی شروع ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر اسدعمرنے عوام الناس سے اپیل کی کہ تمام افراد ہر قیمت پر احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ٹیسٹنگ بنیادی اہمیت رکھتی ہے اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پہلے 700سے 800 ٹیسٹ روزانہ کیے جارہے تھے اور اب اسے2 ہزار یومیہ کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز 3 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔ مزید ٹیسٹنگ مشینیں لائی جارہی ہیں۔ حکومت نے ہدف متعین کیا ہے کہ اپریل کے آ خر تک 25 ہزار روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کے بعض نمائندوں کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ وفاق انہیں فنڈز فراہم نہیں کر رہا۔ یہ واضح رہنا چاہیے کہ وفاق طبی عملے کو سامان کی فراہمی، ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت اور یوٹیلیٹی اسٹورز وغیرہ کے ذریعے ہی مدد کرے گا، براہ راست رقوم فراہم نہیں کی جائیں گی۔