اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) چیئرمین ای او بی آئی نے کہا ہے کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پنشنرز کو رجسٹر کریں، ریٹائر ہونے والے افراد کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ای او بی آئی میں رجسٹریشن کے عمل کو فول پروف بنانے کیلئے کوششیں کر رہے …
کوشش ہے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پنشنرز کو رجسٹر کریں، ریٹائر ہونے والے افراد کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) چیئرمین ای او بی آئی نے کہا ہے کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پنشنرز کو رجسٹر کریں، ریٹائر ہونے والے افراد کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ای او بی آئی میں رجسٹریشن کے عمل کو فول پروف بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، اب اس حوالہ سے ای او بی آئی براہ راست رجسٹریشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا میکنرم تیار کر رہے ہیں جس میں ملازمت پیشہ افراد انٹرنیٹ کے ذریعے یہ دیکھ سکیں گے کہ جو ادارے ان کی رقم کاٹ رہے ہیں وہ ای او بی آئی کو پہنچ رہی ہے یا نہیں۔








