اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے حوالے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مُلک میں اس وقت کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4072 ہے۔آزاد کشمیر میں 19، بلوچستان میں 206 ،گلگت بلتستان میں …
کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں 208 نئے کیسز رپورٹ، کنفرم کیسز کی تعداد 4072 ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 467 گئی،کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے حوالے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مُلک میں اس وقت کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4072 ہے۔آزاد کشمیر میں 19، بلوچستان میں 206 ،گلگت بلتستان میں 212 مریض زیر علاج ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 92، خیبر پختونخوا میں 527 کورونا وائرس مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 2030، سندھ میں 986 کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مُلک میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہوگئی جن میں سے سندھ میں 18، پنجاب میں 16، اسلام آباد میں ایک مریض جان بحق ہوا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 18، بلوچستان میں 2، گلگت بلتستان میں 3 مریض جان بحق ہوئے ہیں اور کورونا کے 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے 467 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔








