اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت با لائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواووں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ ملک کے دیگر علا قوںمیں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع بارش خیبر پختونخوا، کاکول 28 ، مالم جبہ …
اسلام آباد سمیت با لائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواووں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت با لائی پنجاب ، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواووں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ ملک کے دیگر علا قوںمیں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع بارش خیبر پختونخوا، کاکول 28 ، مالم جبہ 18 ، سیدو شریف 9 ، تخت بائی 3 ، بالاکوٹ ، لوئر دیر 2 ، مری 18 ، منڈی بہائوالدین 6 ، فیصل آباد 4 ، جہلم ، جھنگ 3 ، قصور ، بہاولنگر 3 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2 ، اوکاڑہ ایک، گڑھی دوپٹہ 5 ، مظفرآباد 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، ٹنڈوجام 41،چھور 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








