اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالے سے نہ صرف تفصیلی گائیڈ لائنز تیار کی گئیں ہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں موجود ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہیلتھ ورکرز اور وہ تمام لوگ جو کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ان تک گائیڈ لائینز فراہم کی جارہی ہیں۔ قومی …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور قومی ادارہ صحت نے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالے سے تفصیلی گائیڈ لائنز تیار کر لیں، ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں چارٹ کی صورت میں آویزاں کیا جارہا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالے سے نہ صرف تفصیلی گائیڈ لائنز تیار کی گئیں ہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں موجود ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہیلتھ ورکرز اور وہ تمام لوگ جو کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ان تک گائیڈ لائینز فراہم کی جارہی ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق گائیڈ لائن میں ان تمام ایریاز کو بھی کور کیا گیا جہاں کرونا وائرس کے مریض ہو سکتے ہیں جس میں ان مریضوں کی سہولیات ان پیشنٹ پروٹیکشن آؤٹ پیشنٹ چیلنجز لیب کمیونٹی سیمپلنگ ایریاز ایسولیشن وارڈ ایریاز اور ان ایریاز جہاں کرونا کے مریض ہوسکتے ہیں ان کیلئے گائیڈ لائنز تیار کردیں ہیںتاکہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز پیرامیڈیکس کو اچھی طرح اگاہی ہو کہ کونسی چیز کب اور کس وقت استعمال کرنی ہے اور ان حفاظتی ماسک اور آلات کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ گائیڈ لائینز کو تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں چارٹ کی صورت میں آویزاں کیا جارہا ہے حفاظتی ماسک اور آلات میں چھ بنیادی چیزیں شامل ہیں جن میں میڈیکل ماسک، این 95 ماسک، باڈی گائونز، آنکھوں کے حفاظتی آلات، گم بوٹ اور شوکور شامل ہیں۔ہیلتھ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لاین ورکرز ہیں ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے حکومتِ ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیوں کو تحفظ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔








