اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ترجمان کے مطابق بدھ کو بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنھبالا۔ بابر اعوان نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التواء قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی ہے۔ وزارت کے سیکرٹری کی جانب سے زیر التواء بلز اور حکومتی فیصلوں کو …
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ترجمان کے مطابق بدھ کو بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنھبالا۔ بابر اعوان نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التواء قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی ہے۔ وزارت کے سیکرٹری کی جانب سے زیر التواء بلز اور حکومتی فیصلوں کو فعال بنانے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے 35 بل رکے ہوئے ہیں اور سینیٹ قائمہ کمیٹیوں میں 8 اہم قانون سازی کے بل زیر التواء ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے اہم رابطوں کا فیصلہ کیا ہے اور جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو بھی اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔







