اسلام آباد ۔ 8 اپریل ( اے پی پی ) چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے امریکی حکومت سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی ہے۔ بدھ کو چئیرمن سینیٹ کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ مائیکل پنس کو لکھے گئے خطوط میں چیئرمین سینیٹ نے …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سینیٹ کے سربراہ مائیکل پنس کو خطوط، کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اموات پرافسوس کا اظہار، پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اپریل ( اے پی پی ) چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے امریکی حکومت سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی ہے۔ بدھ کو چئیرمن سینیٹ کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ مائیکل پنس کو لکھے گئے خطوط میں چیئرمین سینیٹ نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ قبل ازیں چیئرمن سینیٹ نے جرمن چانسلر سپین اور اٹلی کے وزرائے اعظم کو بھی خط ارسال کئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے خط میں لکھا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات پر بہت دل گرفتہ ہوں، پاکستان کی پارلیمنٹ اورعوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک غیر معمولی عالمی چیلنج ہے جس سے ہر ایک فرد متاثر ہوا ہے۔ اس بحران سے جہاں تباہی ہوئی ہے وہاں اقوام عالم کو متحد ہونے کا ایک منفرد موقع میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی طرح سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان کی پارلیمان اور قوم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم ہر قسم کی معاونت خصوصاً پیرا میڈیکل سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ہم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔







