اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) واپڈانے مختلف دریائوں اورآبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 24700کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 23500کیوسک اور اخراج 23500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38800 کیوسک اور اخراج31300 …
دریائوں آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) واپڈانے مختلف دریائوں اورآبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 24700کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 23500کیوسک اور اخراج 23500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38800 کیوسک اور اخراج31300 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد22400کیوسک اور اخراج16000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1473.09 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1194.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.992 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








