اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کو صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال، روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔ گورنر بلوچستان، وزیر اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین وزیراعظم سے …
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کو صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال، روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔ گورنر بلوچستان، وزیر اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔








