اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کی وباء نمٹنے کے ضمن میں پاکستان کی حکومت کے ساتھ معاونت کوفروغ دینے کیلئے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ فنڈ سے 50 ملین ڈالرکی ازسرنوتخصیص کی ہے جس کے تحت اب ان فنڈز کو پہلے سے طے شدہ مقاصد کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پس منظر میں …
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ فنڈ سے 50 ملین ڈالرکی ازسرنوتخصیص کردی اقدام کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانا ہے، اے ڈی بی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کی وباء نمٹنے کے ضمن میں پاکستان کی حکومت کے ساتھ معاونت کوفروغ دینے کیلئے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ فنڈ سے 50 ملین ڈالرکی ازسرنوتخصیص کی ہے جس کے تحت اب ان فنڈز کو پہلے سے طے شدہ مقاصد کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پس منظر میں اضافی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانا ہے۔بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس فنڈ سے ہسپتالوںکوطبی آلات کی فراہمی، تشخیصی لیبارٹریز کے قیام اوراستعدادکارمیں بہتری،آئسولیشن یونٹس کے قیام اوردیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔اس میں 30 ملین ڈالر کی ازسرنوتخصیص بھی شامل ہیں جن کی بینک کے وسائل سے منظوری دی گئی تھی تاہم اس کا استعمال عمل میں نہیں لایاگیا تھا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت پاکستان کی درخواست کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے این ڈی آرایم ایف پراجیکٹ کے دائرہ کار میں تبدیلی کا عمل سبک رفتاری سے مکمل کیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کوفوری طورپراستعمال میں لایا جاسکے۔اس کے علاوہ بینک نے کیپٹل گین کوبروئے کارلاتے ہوئے اپنے انڈومنٹ فنڈ سے مزید 20 ملین ڈالرفراہم کئے ہیں تاکہ وباء پر کنٹرول کی کارروائیوں میں تیزی لائے جاسکے۔ فنڈز کی فراہمی دواپریل کو عالمی بنک کی جانب منظورشدہ عالمگیروباء کے حوالہ سے اقدامات کے پراجیکٹ (پی آرای پی) پرعمل درآمدکامظہرہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹرژیاوہونگ ینگ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء پاکستان کیلئے ایک بڑاچیلنج ہے اوراس بحران سے بروقت اورموثرطریقے سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کے ساتھ معاونت میں پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ فنڈز کی فراہمی سے پاکستان کی حکومت کو وباء سے نمٹنے میں صحت عامہ کی خدمات کوبہتر، مضبوط اورمربوط بنانے میں مدد ملیگی۔انہوں نے کہاکہ مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ایشیائی ترقیاتی بنک آفات سے نمٹنے والے اداروں کی استعدادکارمیں بہتری لانے کیلئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کررہاہے ان میں کم سے کم 5 ہزارڈاکٹروں، نرسوں اورطبی عملہ کوتکنیکی تربیت کی فراہمی شامل ہیں۔








