کراچی پورٹ ٹرسٹ پربحری جہاز سے مال اترنے کے بعد بغیر فیس کے اب پانچ دن کی بجائے پندرہ دن کی مہلت ہوگی، ترجمان وزارت بحری امور

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی ہدایت پر برامدآت/درآمدات کرنے والے تاجروں کیلئے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ پر ''فری ٹائم'' کی مدت میں دس دن کی توسیع کی ای سی سی نے منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو وزارت بحری امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی ہدایت پر برامدآت/درآمدات کرنے والے تاجروں کیلئے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ پر ”فری ٹائم” کی مدت میں دس دن کی توسیع کی ای سی سی نے منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو وزارت بحری امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحری جہاز سے مال اترنے کے بعد بغیر فیس کے اب پانچ دن کی بجائے پندرہ دن کی مہلت ہوگی، یوں تاجر لاک ڈاؤن کی صورت میں ہونے والی تاخیر سے متاثر نہ ہونگے۔ کورونا اور لاک ڈاؤن سے بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد اور سامان کہ ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔ تینوں بندرگاہیں چوبیس گھنٹے آپریشنل ہیں اور ملک میں سامان کی آمدورفت بلاتعطل جاری ہے۔